حیدرآباد،4اگسٹ(اعتمادنیوز)تلنگانہ چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے تاریخی
گولکنڈہ قلعہ کا پیر کے روز دورہ کیا۔یوم آزادی پرپرچم کشائی اور پریڈ کو
منظم کرنے کیلئے ممکن جگہوں دیکھنے کیلئے پیر کی شام گولکنڈہ کا دورہ
کیا۔انکے ہمراہ بلدیہ حیدرآباد میئر محمد ماجد حسین،اور
سینئر عہدیدار
موجودتھے۔چیف منسٹر نے تقریباًگولکنڈہ قلعہ میں45منٹ گذارے۔وزیراعلی نے یوم
آزادی کی سرکاری تقریبات کو منظم کرنے کیلئے قلعہ میں واقع اٹھارسیڑیوں کی
جگہ کی شناخت کی ۔بعدازاں وزیراعلی اور انکی ٹیم نے’ ہتھیان کا جھاڑ‘کا
بھی معائنہ کیا،جو نئے قلعہ میں موجود ہے۔